ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کوہاٹ پولیس کا سرچ آپریشن، خطرناک ملزمان سمیت 88 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ کے حساس علاقوں میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا ہے گرفتار ملزمان میں 3مطلوب اشتہاری مجرم اور8سہولت کار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں منشیات فروشوں سمیت 77 مشتبہ افراد بھی زیر حراست لئے گئے، کارروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برآمد کی گئی۔

سرچ آپریشن تھانہ محمد ریاض شہید سے ملحقہ حساس علاقوں میاں گان کالونی، نورالہی کالونی، اکبر آباد اور ڈھل بہزادی میں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں مقامی تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں برآمد ہونے والے ہتھیاروں میںدو کلاشنکوف ، ایک ریپیٹر، ایک رائفل, 5 پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔

تلاشی آپریشن میں گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، کارروائی میں زیرحراست تمام افراد تحقیقات کیلئے تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کر دیئے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ومنشیات رکھنے کے جرم میں بعض افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، پولیس علاقے کے امن و امان کو بحال رکھنے کے لئے سرچ آپریشن کرتی رہتی ہے۔

شہری کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں، علاقے کا امن عوام کے ساتھ مل کر ہی پولیس قائم کرسکتی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جرائم پیشہ عناصر جہاں بھی ہوں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں