جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

کوہستان میں لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کوہستان میں سوشل میڈیا پر لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لڑکی کو مقامی سطح پر ہونے والے جرگے کے ایما پر قتل کیا گیا، چند دنوں قبل دو لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

ڈی پی او مختار تنولی کا کہنا ہے کہ لڑکے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں معاونت کرنے والے کو بھی کٹہرے میں لائیں گے، دوسری لڑکی کی جان بچانے کے لیے مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق لڑکی کا کنا تھا کہ مجھے خاندان سے کوئی خطرہ نہیں جس کے بعد اسے عدالت نے گھر بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کے ساتھ وائئرل تصاویر میں موجود لڑکے روپوش ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2013 میں بھی وائرل ویڈیو پر جرگے کے حکم پر پانچ خواتین اور چار لڑکوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں