جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

جرگے کی ایما پرلڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوہستان میں جرگے کی ایما پر لڑکی کو قتل کرنے کا واقعے کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ نے نوٹس لے لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ارشد شاہ نے آئی جی کے پی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے. وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو بھی انکوائری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے.

وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے کہا کہ واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے. دوسری لڑکی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں.

- Advertisement -

ارشد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی. قانون اور انصاف کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائیں گے.

واضح رہے کہ کوہستان میں سوشل میڈیا پر لڑکے کیساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کو مقامی سطح پر ہونے والے جرگے کی ایما پر قتل کیا گیا۔ چند دن پہلے دو لڑکیوں کی ویڈیو اور تصاویر الگ الگ وائرل ہوئی تھیں۔

ڈی پی او مختیار تنولی کا کہنا ہے کہ لڑکی کےقتل کی ایف آئی درج کی گئی ہے۔ واقعے میں معاونت کرنے والے کو بھی کٹہرے میں لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ دوسری لڑکی کی جان بچانے کیلئے مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ مجھے خاندان سے کوئی خطرہ نہیں۔ لڑکی کے بیان پرعدالت نے اسے گھر بھیج دیا

پولیس نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کیساتھ وائرل ویڈیو اور تصاویرمیں موجود لڑکے روپوش ہوگئے ہیں، 2013 میں بھی وائرل ویڈیو پرجرگے کے حکم پر 5 خواتین،4 لڑکوں کوقتل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں