کوہستان: کولئی پالس بارپارو میں مسافر جیب کھائی میں جا گری، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان میں کولئی پالس سے بارپارو جانے والی مسافر جیپ کھائی میں گرنے کے باعث چھ افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 3 خواتین، 2 مرد اور ایک بچی شامل ہیں، جب کہ 3 زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق مسافر جیب بارپارو جاتے ہوئے ہوائی موڑ پر کھائی میں گری، ہلاک شدگان میں ڈرائیور بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں، اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد بروقت طبی امداد نہ ملنے پر بچی اور خاتون چل بسی۔