جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دلبرداشتہ کوہلی ٹیسٹ کپتانی سے بھی مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بورڈ کی جانب سے انہیں ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 7 سال تک بھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، وہ بھارت کی  ٹیسٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان تھے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ سات سال بھارتی ٹیم کی قیادت کی جس کی بہت خوشی ہے، بھارت نے کوہلی کی قیادت میں سب سے زیادہ چالیس ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہلی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ایشون کی گیند پر ڈین ایلگر کا ریویو ریورس ہونے پر غصے میں آگئے تھے اور پچ پر مائیک میں آکر براڈ کاسٹر پر غصہ نکالا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں