پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بیٹ مانگنے پر ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کو غصے میں جھاڑ پلادی!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ نے سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی سے دوسری بار ان کا بیٹ مانگا تو کوہلی غصے میں آگئے۔

آئی پی ایل میچ کے لیے کولکتہ نائٹ رائڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کی میزبانی کی تھی، اسی دوران کولکتہ کے پلیئر رنکو سنگھ کوہلی کے پاس اس درخواست کے ساتھ گئے کہ انھیں وہ دوبارہ اپنا بیٹ گفٹ کردیں۔

تاہم ان کی اس درخواست پر بنگلورو کے سابق کپتان غصے میں آگئے، کے کے آر کے کیمرہ مین نے اس حوالے سے رنکو سنگھ کا بیان ریکارڈ کرکے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ بھی کیا۔

- Advertisement -

رنکو اس ویڈیو میں یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کوہلی نے انھیں اس سے قبل جو بیٹ بطور تحفہ دیا تھا وہ ان سے ٹوٹ گیا تھا۔ رنکو نے کوہلی سے دوباہ بیٹ دینے کی درخواست کی تو کوہلی نے کہا کہ وہ اسی طرح بیٹ بانٹتے رہے تو باقی ٹورنامنٹ میں ان کے لیے مشکل ہوجائے گی۔

ڈریسنگ روم میں ان کے درمیان جو بات چیت ہوئی اس میں رنکو نے کوہلی سے کہا کہ آپ نے جو بیٹ دیا تھا وہ ایک اسپنر کے خلاف کھیلتے ہوئے ٹوٹ گیا تھا۔ اس پر کوہلی نے کہا کہ تو میں کیا کروں؟

اس دوران رنکو کوہلی کا بیٹ اٹھا کر اس پر بال سے ناکنگ کرنے لگے جس پر کوہلی نے انھیں بیٹ رکھنے کا بھی کہا.

انھوں نے رنکو کو کہا کہ ’تیری وجہ سے نہ جو میری بعد میں حالت ہوئی ہے نہ، اور اب تو چاہتا ہے کہ میں تجھے ایک اور بیٹ گفٹ کردوں۔ بعد میں‌ کوہلی نے واضح کیا کہ وہ ایسا ازراہِ مذاق ایسا کررہے تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں