منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

اگر کوئی کوہلی کے قریب پہنچ سکتا ہے تو وہ۔۔۔ ایشون نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو ایک پیرائے میں نہیں دیکھنا چاہیے۔

اپنے یو ٹیوب چینل پر ایشون نے کہا اگر کوئی ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کوہلی کے قریب پہنچ سکتا ہے تو وہ انگلش بیٹر جو روٹ ہیں، بارڈر کی دونوں جانب ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو ایک ہی پیرائے میں قطعی طور پر نہیں دیکھنا چاہیے، کوئی بیٹر کوہلی کے قریب بھی نہیں آسکتا۔

انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کو آگے موقع ملے گا تو وہ رنز اسکور کریں گے، تاہم میرے خیال میں ہمیں بابر اور ویرات کے تقابل کی بحث کو ہمیشہ کے لیے ختم کردینا چاہیے۔

- Advertisement -

روی چندرن ایشون نے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں بابر اعظم کو ریٹ کررہا ہوں وہ ایک بہترین پلیئر ہیں مگر ویرات کوہلی کے اعداد وشمار کچھ اور ہی کہتے ہیں۔

آف اسپنر نے مزید کہا کہ کئی بار دباؤ کی صورتحال میں ویرات کوہلی نے جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کرکٹ کی دنیا میں کوئی ان کے قریب بھی نہیں آسکتا۔

خیال رہے کہ پاکستان سلیکشن کمیٹی کا بابر اعظم پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے کیوں کہ وہ ریڈ بال کرکٹ میں مسلسل بدترین فارم کا شکار ہیں، سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچز کی آخری 18 اننگز میں ایک بھی 50 اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ہوم گراؤنڈ پر اپنی آخری 8 اننگز میں بابر اعظم صرف 18.75 کی اوسط سے رنز بناپائے جبکہ اسی دوران دوسرے قومی بیٹرز نے ان کے مقابلے میں کافی رنز اسکور کیے۔

اسی پرفارمنس کے پیش نظر پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے انھیں انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی بار ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں