جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

کوہلی کو خراب فارم پر ٹیم سے نکالنے کی بات پر دھونی نے کسے کھری کھری سنائی؟َ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کپتان دھونی ٹیم سے ویرات کوہلی کو باہر نکالنے کی بات پر غصے میں آگئے تھے اور انھوں نے ٹیم منیجر کو کھری کھری سنادی تھی۔

ویرات کوہلی کو ماڈرن دور کے چند عظیم کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ وہ اپنے شاندار ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی جیت کے ساتھ اختتام کرچکے ہیں، مگر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب بھارتی ٹیم کے منیجر نے دھون سے سفارش کی تھی کہ انھیں میچ نہ کھلایا جائے۔

اس بات کا انکشاف پاکستان کرکٹر عمر اکمل نے کیا ہے کہ 2013 میں کوہلی کے کیریئر کے مشکل مرحلے میں دھونی نے بھارتی ٹیم سے انھیں ڈراپ ہونے نہیں دیا اور منیجر سے بحث کی تھی۔

- Advertisement -

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران ایک چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمر اکمل نے 2013-2012 کے پاکستان کے دورہ بھارت کے بارے میں بتایا۔

عمر اکمل نے کہا کہ یہ سال 2013 کی بات ہے ہم بھارت کے دورے پر گئے ہوئے تھے ہم نے وہاں سیریز جیتی تھی، میں ایک بار ایم ایس دھونی کے ساتھ ڈنر کر رہا تھا، اس وقت سریش رائنا، یوراج سنگھ، اور شعیب ملک بھی موجود تھے۔

اس دوران ٹیم انڈیا کے منیجر اندر آئے اور دھونی سے کہا کہ وہ کوہلی کو آخری ون ڈے میچ میں نہ کھلائیں، اس پر دھونی نے انھیں جواب دیا کہ میں چھ ماہ سے گھر نہیں گیا ہوں، آپ میری اور کوہلی کی ٹکٹ ایک ساتھ بُک کیوں نہیں کرتے؟ اگلے میچ میں رائنا فائنل کپتانی کر سکتے ہیں۔

عمر نے بتایا کہ اس بات پر میں نے چونک کر دھونی کے چہرے کو گھورتا رہا، مینیجر بھی سمجھ گیا اس نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ جو چاہیں وہی کریں، آپ کوہلی کو آخری میچ میں کھلا سکتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر نے بتایا کہ میں نے دھونی سے پوچھا کہ انھوں نے اس انداز میں کیوں جواب دیا، تو بھارتی کپتان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ویرات کوہلی ہمارے بہترین بلے باز ہیں، اگر وہ صرف 3-4 میچوں میں ناکام رہے ہیں تو ہم اسے بینچ پر کیوں بیٹھائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں