ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کوہلی نے ٹنڈولکر کے 2 ریکارڈ توڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

رنز کی مشین ویراٹ کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے 2 ریکارڈ توڑ دیئے۔

ون ڈے کرکٹ میں ویرات کوہلی نے نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے سنچریوں کی نصف سنچری بنا دی۔

ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ممبی میں کھیلے جارہے میچ میں کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی اور 50 سنچریاں بنا کر سچن ٹنڈولکر کا 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویراٹ کوہلی نے 50ویں سنچری 279ویں اننگز میں اسکور کی جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 49سنچریاں 451 ون ڈے اننگز میں بنائی تھیں۔

Image

کوہلی نے ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانےکا بھی کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کے 673 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ٹنڈولکر نے ورلڈکپ 2003 میں 11 میچ کھیل کر 673 رنز بنائے تھے جب کہ کوہلی نے 10 میچوں میں 673 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کوہلی رواں ورلڈکپ میں اب تک 3 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں