بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں کوہلی اس بار گراؤنڈ میں شاہ رخ کے اسٹائل کو کاپی کرتے پائے گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آئی سی سی کی جانب سے نے انسٹاگرام پر جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں ویرات کوہلی کو دوران فیلڈ شاہ رخ خان کی نئی فلم کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھی ان کے ڈانس سے محظوظ ہوتے رہے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز میں 5 اوورز پورے ہونے کے بعد تھوڑی دیر کا وقفہ آیا تھا اس دوران شاہ رخ خان کی فلم کا گانا بجایا گیا کوہلی نے اپنے عادت سے مجبور ہوکر ڈانس کرنا شروع کردیا۔
کوہلی جن کی آج سالگرہ بھی ہے انھوں نے شاہ رخ کے مشہورہ زمانہ اسٹائل کو بھی کاپی کرنے کی کوشش کی، جس پر کمنٹیٹر نے بھی کہا کہ برتھ ڈے بوائے پارٹی کررہے ہیں۔
اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے میچ کے دوران ویرات کوہلی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
بھارتی مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جس میں انھیں میدان میں وقفے کے دوران گانوں پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔
افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں جب دوپہر میں بھارت کی ٹیم فیلڈنگ کررہہی تھی اس دوران ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔