احمد آباد: بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی۔
جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان کی نصف سنچریاں بھی انگلش ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں، جوز بٹلر 52 اور ڈیوڈ ملان 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اوپنر جیسن رائے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جونی بریسٹو 7 رنز بناسکے، اوئن مورگن ایک رن پر پانڈیا کا نشانہ بنے۔
بین اسٹوکس 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس جارڈن نے 11 رنز بنائے، جوفرا آرچر ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے۔
That Winning Feeling! 😁👏#TeamIndia win the 5⃣th & final T20I by 36 runs & complete a remarkable come-from-behind series win. 👍👍@Paytm #INDvENG
Scorecard 👉 https://t.co/esxKh1iZRh pic.twitter.com/FIJzPFX5Ra
— BCCI (@BCCI) March 20, 2021
بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھونیشور کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے تھے، ویرات کوہلی نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، روہت شرما 64 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
سوریا کمار یادو نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 17 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد اور جوفرا آرچر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔