پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے چیمپئنزٹرافی کا فاتح بننے کے ساتھ ہی ویرات کوہلی تیزی سے بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود انوشکا شرما کے پاس گئے۔

دبئی میں اتوار کی رات بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جہاں دیگر بھارتی پلیئرز نے تاریخی فتح کا جشن منایا وہیں ویرات کوہلی کی نظریں صرف اپنی بیوی انوشکا شرما پر تھیں۔

بھارتی ٹیم کی ٹائٹل فتح کے ساتھ ہی اسٹار کرکٹر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو گلے لگانے کے لیے اسٹینڈ تک بھاگے جبکہ اس موقع پر اداکارہ فخر سے جھوم اٹھیں۔

کوہلی جو فائنل کی جیت پر جذباتی نظر آئے انھوں نے انوشکا کو پرجوش انداز میں گلے لگایا اور اس کے بعد مسکراتے ہوئے دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ایک پرستار نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "اتنا خوبصورت لمحہ ہے” ایک اور صارف نے لکھا کہ "خاندان سب سے پہلے ہے، ویرات واقع ایک شریف آدمی ہیں”۔

ایک شخص نے ٹوئٹ میں اس لمحے کی تعریف کی اور کہا کہ "دنیا ان کے قدموں میں ہے اور وہ اس لمحے کو انوشکا کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں ساتھ ہی صارف نے دل کی ایموجی بھی بنائی”۔

چیمپئنزٹرافی جیتنے کے فوری بعد ہی کوہلی نے بڑا بیان دیدیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں