جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کوہلی نے اپنی حرکتوں سے آن اور آف دی فیلڈ اپنا امیج تباہ کرلیا، آسٹریلوی کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹرز کا خیال ہے کہ بھارتی اسٹار ویرات کوہلی نے اپنی حرکتوں اسے آن اور آف دی فیلڈ اپنا امیج تباہ کرلیا ہے۔

ویرات کوہلی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بیٹ کے ساتھ تو کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے مگر اپنی حرکتوں کے سبب مسلسل شہ سرخیو میں رہے، یہ سلسلہ سیریز کے آخری دن تک جاری رہا، کوہلی نے 2018 کے بدنام زمانہ سینڈ پیپر گیٹ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی جیبوں کو ڈرامائی انداز میں چیک بھی کیا تھا۔

کئی سابق آسٹریلوی کھلاڑی کوہلی کے رویے سے خوش نظر نہیں آئے، بشمول کوہلی کا یہ انداز اور نوجوان سیم کونسٹاس کے ڈیبیو پر کوہلی کا ان سے ٹکرانا نہ صرف آسٹریلینز بلکہ بھارتیوں کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا تھا۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کے وائٹ بال کے سابق کپتان اور کوہلی کے RCB کے ساتھی ایرون فنچ نے سیریز کے بعد ان کے رویے کے حوالے سے کہا کہ یہ کوہلی کے مایوسی کی سطح تھی۔

میں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ تنازعات اور تصادم کی تلاش میں رہتے ہیں، انھوں نے اس ٹور میں اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی۔

سابق آسٹریلوی بلے باز سائمن کیٹچ نے بھی کوہلی کی حرکتوں سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں آپ کو یہ سوال کرنا ہوگا کہ وہ اس دورے میں کس قسم کی اپروچ کے حامل تھے۔

سائمن کیٹچ نے کہا کہ انھوں نے میلبرن میں نوجوان کرکٹر کو ٹکر ماری اور پھر سڈنی میں سینڈ پیپر کے حوالے سے جیبوں کے ساتھ ایک ناگوار حرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں