اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کوہلی کے متنازع آؤٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی کے متنازع آؤٹ نے نئی بحث چھیڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا پہلے روز بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے، میانک اگروال نے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی صفر پر اعجاز پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی نے آؤٹ کے متنازع آؤٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، کمنٹیٹر سمیت سوشل میڈیا صارفین کی امپائر پر تنقید کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پٹیل کی گیند کو کھیلنے گئے تو گیند بلے کو چھوتی ہوئی پیڈ سے ٹکرائی اور امپائر سے اسے آؤٹ دے دیا۔

ویرات کوہلی بھی امپائر کے اس آؤٹ پر افسردہ نظر آئے، پویلین میں بیٹھے کھلاڑی بھی امپائر کے اس فیصلے پر حیران رہ گئے۔

ٹی وی امپائر وریندر شرما نے کئی ری پلے دیکھے جن میں سے کچھ زاویوں سے اندازہ لگایا گیا کہ گیند پہلے بلے سے ٹکرائی تھی لیکن امپائر کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ بال، بیٹ اور پیڈ ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں میرے پاس اس فیصلے کو ریورس کرنے کے لیے کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی وسیم جعفر نے کہا کہ میرے خیال میں امپائر کا فیصلہ غلط ہے، ٹی وی امپائر نے مایوس کن فیصلہ دیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پاریش راول نے بھی امپائر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تھرڈ امپائر ہے یا تھرڈ کلاس امپائرنگ ہے۔‘

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے ہیں، میانک اگروال 120 اور وردھیمان ساہا 25 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں