جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

کوہلی کے فلاپ شو پر بھارتی بیٹنگ کوچ سچ زبان پر لے آئے!

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی پر بھارتی بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

بھارتی سپراسٹار بیٹر کوہلی کا بلا اس سال آئی پی ایل میں تو خوب چلا تھا اور انھوں نے بولرز کے چھلے چھڑا دیے تھے مگر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں انھیں متواتر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، وہ اب تک میگا ایونٹ میں ایک بھی متاثر کن اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے بنگلہ دیش کے خلاف سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے دوسرے میچ سے قبل کوہلی کی فارم پر تفصیلی بات چیت کی تھی۔

- Advertisement -

راٹھور کے مطابق کوہلی کو اس وقت چیلنج کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی فارم سے خوش نہیں ہوں، میں چاہتا ہوں کہ وہ میدان میں جائیں اور زیادہ رنز بنائیں۔

بھارتی بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ جب آپ کو کبھی کبھی چیلنج کا سامنا کرنا پڑتے تو یہ اچھا ہوتا ہے، اس سے قبل جو پلیئرز کبھی بھارت کے لیے زیادہ بیٹنگ نہیں کر پا رہے تھے وہی لوگ ہ آج رنز اسکور کررہے ہیں۔

وکرم راٹھور نے کہا کہ اس وقت ہمارا مڈل آرڈر رنز بنا رہا ہے ہمارا مڈل آرڈر میدان میں آکر کھیل رہا ہے لہذا، یہ بھی اچھی بات ہے۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی پچھلے ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے تاہم اس بار ان کا بلا خاموش ہے انھوں نے سب سے زیادہ افغانستان کے خلاف 24 رنز اسکور کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں