اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی امیتابھ بچن سےملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ : پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط کی امیتاابھ بچن سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنراوربھارتی سپراسٹارکی ملاقات ایڈنزگارڈن اسٹیڈیم کے ویٹینگ ایریامیں ہوئی۔

ملاقات میں ابھیشک بچن اورپاکستانی گلوکارشفقت امانت علی بھی تھے۔ اس سے پہلے اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم شاہینوں کی طرح کھیلی تو فتح ہماری ہی ہوگی۔

علاوہ ازیں کولکتہ میں موسلادھار بارش کے باعث پاک بھارت میچ پر غیر یقینی کے سائے منڈلاتے رہے۔ لیکن شائقین کی دعائیں رنگ لے آئیں اوربارش رک گئی۔

- Advertisement -

کولکتہ میں صبح سےوقفے وقفے سےگرج چمک کےساتھ بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ دن کا آغاز ہلکی پھلکی بارش سے ہوا تو موسم خوشگوار ہوگیا۔ لیکن کچھ ہی دیر میں بوندا باندی موسلادھار بارش میں تبدیل ہوگئی۔۔

گرج چمک کے ساتھ بارش نےروزپکڑاتوشائقین میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ لیکن پھربارش رک گئی۔ کچھ دیرکیلئے دھوپ نکلی لیکن شام ہوتے ہی ایک بار پھر بادلوں نے انٹری دی اور کولکتہ میں تیز بارش شروع ہوگئی۔

ایڈن گارڈنز کی پچ کو کورز سے ڈھانپ دیاگیا۔ کچھ دیر جل تھل کرنے کے بعد کولکتہ سے اچھی خبر آئی کہ بارش رک گئی۔ ایڈن گارڈنز میں پانی جمع ہونےکے باعث پاک بھارت میچ کاٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں