اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا مریض کی لاش کو فریزر میں کیوں رکھا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتا: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو 48 گھنٹے کے لیے آئسکریم فریزر میں رکھ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 71 سالہ شخص کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا اور ڈاکٹرز نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے تک ڈیتھ سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا۔

لواحقین نے سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر لاش کو سرد خانے کی بجائے فریزر میں محفوظ کر دیا اور حکومتی و شہری اداروں سے رابطے کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

سول انتظامیہ کے عملے نے فریزر سے 48 گھنٹے بعد کورونا مریض کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔

لواحقین اور ڈاکٹرز میں تنازع اس وقت شروع ہوا جب 71 سالہ شخص گھر میں ہی چل بسا جس پر ڈاکٹرز نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

ٹیسٹ رپورٹ کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرنے کا کہا گیا تاہم لاش کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے اہل خانہ مجبوراً گھر سے آئسکریم فریج منگوایا جس میں 48 گھنٹے تک لاش کو رکھا گیا۔

بعدازاں ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا کی تشخیص ثابت ہوئی اور ڈاکٹرز نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں