پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل کی نئی چیمپئن بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فائنل میں بھی حیدرآباد سن رائزر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا تاج شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ کے سر سج گیا، فائنل معرکے میں حیدرآباد کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور اسے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شکست خوردہ ٹیم 18.3 اوورز میں صرف 113 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، کپتان پیٹ کمنز 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

- Advertisement -

کولکتہ کی جانب سے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے 2 جبکہ ویسٹ انڈین آندرے رسل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔

فائنل مقابلے میں ہدف کے تعاقب میں کولکتہ کی ٹیم نے نہایت جارحانہ انداز اپنایا اور 114 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں ہی صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

فاتح ٹیم کی طرف فے وینکٹش آئیر 52 اور رحمان اللہ گرباز 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، حیدرآباد کی طرف سے کپتان پیٹ کمنز اور شہباز احمد ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم تیسری بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی ہے، اس سے قبل 2011 اور 2014 میں فرنچائز نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں