اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ مجھے ایک ہی چیز شادی سے ڈر لگتا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر سے کومل عزیز سے پوچھا کہ آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں بہت بہادر ہوں میرا کسی چیز سے ڈرنا بہت مشکل ہے، ایک چیز سے ڈر لگتا ہے جو میں نے ابھی تک نہیں کی ہے اور وہ شادی ہے۔
کومل عزیز نے کہا کہ میں دھرنے پر کھڑی ہوسکتی ہوں، لڑائیاں کرسکتی ہوں، کاروبار بھی کرسکتی ہوں۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ شادی سے اس وجہ سے ڈر ہے کہ بڑے ہوتے ہوئے جو شادیاں دیکھی ہیں ایسا نہیں تھا کہ بہت بری تھیں لیکن ایسی بھی نہیں تھیں کہ دل کرے کہ زندگی میں ایک کام یہی کرنا ہے۔
یہ پڑھیں: ایک کروڑ کی نوکری سے بہتر بن کباب کا ٹھیلہ لگانے کو ترجیح دونگی، کومل عزیز
کومل عزیز نے کہا کہ پہلے میں خود مختار ہونا چاہتی ہوں، اپنے پیسے خود بنانا چاہتی ہوں اس کے بعد شادی کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے آفس میں لڑکیاں آتی ہیں اچھا کام کررہی ہوتی ہیں لیکن جب ان کی شادی ہوتی ہے تو کام کو چھوڑنا پڑتا ہے، میری فیملی میں ایسا نہیں ہے تو آہستہ آہستہ یہ ڈر ختم ہورہا ہے۔
اس سے قبل انٹرویو میں کومل عزیز کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں کافی پہلے اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھے کاروبار کرنا ہے لیکن دوسری لڑکیوں کی طرح میں نے کوئی لڑکی دیکھی نہیں تھی کہ وہ میرے بیک گرائونڈ کی ہو اور اکیلے بزنس شروع کردے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت کوئی کامرس اور کوئی انسٹاگرام نہیں تھا، میں جب باہر پڑھنے چلی گئی تو اس کے بعد میں نے اپنے بزنس کا آغاز کیا۔