اداکارہ کومل میر کی دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کومل میر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ سالگرہ مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان کا اسٹار جیمنی ہے۔
ویڈیو میں انہیں کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے، سالگرہ تقریب میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، یشمہ گل، فیروز قادری، عمار خان اور دیگر شامل تھے۔
کومل میر کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں اذان سمیع خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں نے سراہا تھا۔
اس سے قبل انٹرویو میں کومل میر نے کہا تھا کہ زین ملک میرے کرش رہے ہیں اپنی اور ان کی تصاویر ساتھ جوڑ کر کولاج بناتی تھی پھر انہیں ڈی ایم بھی کیا تھا۔
ایک مداح نے پوچھا کہ آپ ڈراموں میں تو بہت مرتبہ دلہن بنی ہیں لیکن اپنی شادی پر کس رنگ کا سوٹ پہنیں گی؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے سرخ جوڑا ہی پہنوں گی اور ہلکا سا میک اپ کروں گی۔