پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ کومل میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی نئی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سیاہ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
کومل میر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری یہ چھ تصاویر صرف آپ کو دیکھ رہی ہیں۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی اداکارہ زویا ناصر سمیت ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کومل میر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے نام‘ میں (عائزہ) نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نور حسن (حیدر)، شازیل شوکت (لائبہ) انوشے عباسی، سعد قریشی ودیگر شامل تھے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کومل میر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram