ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

کومل میر نے اپنے ’کرش‘ کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے اپنے سیلبرٹی کرش کا نام بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیتل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں نئے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ کے مرکزی کردار کومل میر اور اذان سمیع خان نے شرکت کی اور سیگمنٹ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے سوالات دکھائے جس پر اداکاروں نے جواب دیا۔

- Advertisement -

انابیا نامی مداح نے پوچھا کہ ’بچپن میں آپ کا کون سیلبرٹی کرش رہا۔‘

جواب میں کومل میر نے کہا کہ زین ملک میرے کرش رہے ہیں اپنی اور ان کی تصاویر ساتھ جوڑ کر کولاج بناتی تھی پھر انہیں ڈی ایم بھی کیا تھا۔

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ ڈراموں میں تو بہت مرتبہ دلہن بنی ہیں لیکن اپنی شادی پر کس رنگ کا سوٹ پہنیں گی؟

اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال سے سرخ جوڑا ہی پہنوں گی اور ہلکا سا میک اپ کروں گی۔

ندا نامی مداح نے اذان سمیع سے سوال کیا کہ ’اگر آپ کی والدہ کی سپر ہٹ فلم ’سرگم‘ کا ری میک بنے تو کس اداکارہ کو مرکزی کردار میں دیکھنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک کا نام لینا مشکل ہے، سجل علی، کومل میر، کبریٰ خان، ہانیہ عامر، کنزا ہاشمی، یمنیٰ زیدی ہوسکتی ہیں اور یہ اسکرپٹ پر انحصار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ کی پہلی قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی جس کی کاسٹ میں کومل میر، اذان سمیع خان، حنا چوہدری، محمود اسلم، ثانیہ سعید، سلمیٰ حسن، صبا حمید، سعد قریشی، گوہر رشید، رائما خان، فضیلہ لاشاری، فاطمہ گوہر ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں