جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

کومل میر میں اچانک حیرت انگیز تبدیلی دیکھ کر مداح حیران

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا وزن اچانک بڑھتا دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

اداکارہ و ماڈل کومل میر ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں ’ملیحہ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں اذان سمیع خان، محمود اسلم، ثانیہ سعید، سلمیٰ حسن، صبا حمید، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔

انہیں کچھ عرصہ قبل یشما گل کی بہن کی شادی میں دیکھا گیا تھا اس دوران وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

کومل میر نے اب ایک نئے روپ میں نظر آئی ہیں جس میں ان کے وزن میں اضافہ دیکھا گیا، انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔

وزن بڑھنے کے بعد اداکارہ کا چہرہ کافی بھرا ہوا دکھائی دے رہا اور وہ اب بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

کومل میر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے‘ اور ’بعد‘ لکھا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کومل میر میں اچانک تبدیلی دیکھ کر حیران ہیں، صارفین کا خیال ہے کہ یہ وزن نہیں بڑھا بلکہ فلرز ہیں، کچھ صارفین ان کا موازنہ جویریہ عباسی اور ایشوریا رائے سے کررہے ہیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ وزن قدرتی نہیں بڑھا بلکہ پلاسٹک سرجری اور کاسمیٹک طریقہ کار ہے، سوشل میڈیا صارفی کا خیال ہے کہ ایک ماہ کے دوران ہونے تقریبات میں انہیں دیکھا تھا اور یقین ہے کہ اتنے کم وقت میں وزن میں اتنی بڑی تبدیلی ممکن نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں