تازہ ترین

کومل رضوی کی نئی تصویر پر بحث چھڑ گئی

سوشل میڈیا پر معروف پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی کی نئی تصویر موضوع بحث بن گئی اور تصویر کافی وائرل بھی ہو رہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر گلوکارہ کومل رضوی نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں سیڑھیوں پر بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں کومل رضوی لکھتی ہیں کہ سو کلو گرام کے جوٹے کے پیار کو نفرت میں بدلنے کا طریقہ یہ ہے کہ پورا دن بوسٹن کا پیدل سفر کریں۔

بوسٹن ایک امریکی شہیر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ گلوکارہ وہاں اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Komal Rizvi (@komalrizviofficial)

کومل رضوی کی سیڑھیوں پر لیٹنے کی تصویر پر مداحوں اور دیگر انسٹا گرام صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک مداح نے پوچھا کہ ”میں آؤ کیا آپ کا خیال رکھنے؟“ دوسرے نے لکھا ”اچھے بچے زد نہیں کرتے، شاباش اٹھو اسکول جاؤ۔“ ایک اور صارف نے کہا کہ ”اٹھو اٹھو وائٹ پیٹ گندی ہو جائے گی۔“

Comments