پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی امریکا میں مقیم ایس اپل نامی بزنس مین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
کومل رضوی کے شوہر ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل کا شمار مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں ہوتا ہے۔
کومل رضوی اپنی شادی کی تقریب میں والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور شادی کا اعلان کیا اور لکھا کہ یہ ایک پختہ وعدہ ہے، ہمیشہ آپ کے ساتھ خواب دیکھنا، آپ کے ساتھ جشن منانا اور زندگی میں جو کچھ بھی آئے اس میں آپ کے ساتھ چلنا۔‘
کومل نے تصاویر میں ایک خوبصورت زمرد کی انگوٹھی بھی دکھائی جس پر ہیرے کے جڑوں سے ڈھکا ہوا تھا۔
کوک اسٹوڈیو اسٹار نے زندگی کی تمام نعمتوں کے لیے اظہار تشکر کیا اور بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کے لیے کتنی پرجوش ہیں۔
کومل رضوی نے کہا کہ میں ان تمام مواقع کے لیے شکرگزار ہوں جو میرے راستے میں آئے ہیں۔ اپنی موسیقی سے لے کر اپنے کاروباری منصوبوں تک، میں اپنے جنون کو آگے بڑھانے اور ایک مثبت اثر ڈالنے میں کامیاب رہی ہوں اور اب، میں اس نئے سفر کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہوں۔
واضح رہے کہ کومل رضوی کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔
اس سے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی شوہر کی طرف سے بدسلوکی اور ہیرا پھیری سے دوچار تھی۔ شادی کو عملی جامہ پہنانے کی پوری کوشش کرنے کے باوجود وہ اس لائن سے ناواقف تھی جسے کسی بھی رشتے میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور چار سال تک خاموشی کا شکار رہی۔