اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، کرکٹ میں بال چمکانے کے لیے ویکس کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

mسڈنی: کرونا وائرس کے خطرے کے باعث کرکٹ بال بنانے والی آسٹریلوی کمپنی کوکابورا نے گیند کو چمکانے کے لیے ویکس کی تیاری شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کا استعمال کھلاڑیوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے، اس کے پیش نظر کرکٹ بال بنانے والی آسٹریلوی کمپنی کوکابورا نے گیند کو چمکانے کے لیے ویکس بنانے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ کرونا وائرس میں تھوک سے گیند چمکانے کا عمل کھلاڑیوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے ایسے میں گیند کو چمک برقرار رکھنے کے لیے ویکس کو اس مسئلے کا بہترین حل قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں کرکٹ معطل ہے، کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر گیند کو چمکانے کے لیے ویکس کے استعمال کے لیے کوکابورا کمپنی کو آئی سی سی سے منظوری لینا ہوگی۔

مزید پڑھیں: گیند پرتھوک لگانے سے کرونا وائرس کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا

آئی سی سی کے موجودہ قوانین گیند کو تبدیل کرنے کے لیے مصنوعی مادے کے استعمال سے منع کرتے ہیں لیکن گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ایک طویل تاریخ ہے، گیند کو چمکانے کے لیے بالرز اسے اپنے لباس پر رگڑنے اور تھوکنے سے بھی آگے بڑھ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ٹراؤزر زپرس سے گیند کی ساکھ خراب کرنے پرتین آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں