بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس: مکان مالک نے دیت کی رقم دینے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں مکان مالک طارق فیصل نے دیت کی رقم دینے سے انکار کردیا، اب دیت کی رقم صرف فیکٹری مالک علی حسن مہتاادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں مکان مالک طارق فیصل کی جانب سے دیت کی رقم دینے سے انکار کردیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دیت کی رقم اب صرف فیکٹری مالک علی حسن مہتاادا کریں گے، فیکٹری مالک کی جانب سے لواحقین کو آج 10لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ باقی کی رقم 3 سال کے اندراقساط میں دی جائیں گی، مجموعی طور پر 72چیک عدالت میں جمع کروائے جائیں گے۔

یاد رہے مکان مالک اور فیکٹری مالک نےدیت کی ادائیگی پرآمادگی ظاہرکی تھی ، دیت کی رقم کا60فیصدفیکٹری مالک جبکہ40فیصدمکان مالک نےاداکرناتھا۔

دوسری جانب سیشن عدالت شرقی میں سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں لواحقین اورملزمان کےدرمیان صلح ہوگئی ، جس کے بعد عدالت نے گرفتار فیکٹری مالک علی حسن مہتا سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، ملزمان میں طارق فیصل،عمران زیدی و دیگرشامل ہیں۔

وکیل فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ لواحقین کو42لاکھ روپےدیت کی رقم دی جائےگی، لواحقین کوپہلا 10لاکھ کاچیک اداکردیاگیا، باقی رقم اقساط میں دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں