کراچی : کورنگی صنعتی ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ،پولیس نے دو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قتل کے اشتہاری و مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے ایس ائی او اسلم گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم نور محمد ولد گل شیر نے 2011میں کورنگی میں مختیار نامی شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا اور پنجاب کے علاقے راجن پور فرار ہوگیا تھا۔
ملزم کے خلاف اسی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 711/2016بجرم دفعہ302/34 ۔ 109/34 ت پ درج ہے، جس میں ملزم مفرور تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دوسرا ملزم غلام قادر بلوچ ولد غلام حسین نے شوکت شاہ کو اسی سال اپنے ساتھی عمران کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔
اس سے قبل پولیس نے عمران کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اہم انکشافات متوقع ہیں.