اسلام آباد : کوریا اورچین کے سرمایہ کاروں نے اسٹیل ملز میں دلچسپی کا اظہار کردیا ، وزیرنجکاری کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی اسٹیل ملز میں دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت اسٹیل ملزروڈ شوز اور اسٹیل ملز بحالی کیلئےسرمایہ کاروں سے میٹنگز کا سلسلہ 5ویں روزبھی جاری رہا۔
کوریااورچین کےسرمایہ کاروں نےتقریب میں شرکت کی ، کوریااورچین کے سرمایہ کاروں نے اسٹیل ملز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محمدمیاں سومرو نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی اسٹیل ملز میں دلچسپی نہایت حوصلہ افزاہے، وزیراعظم اسٹیل ملزکی بحالی سےمتعلق آگاہ ہیں، بہترین سرمایہ کارکنسورشیمزہی پری کوالی فکیشن مرحلے میں داخل ہوں گے۔
پاکستان اسٹیل ملزروڈشو23ستمبرتک متوقع ہے اور روزانہ کی بنیادپراجلاس جاری ہے ، وزیرنجکاری نے کہا اسٹیل ملزکی بحالی معیشت کیلئےنہایت اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
یاد رہے گذشتہ ماہ وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کاہوم ورک مکمل کر لیا ہے ، آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اعلان کردیا جائے گا۔
محمدمیاں سومرو کا کہنا تھا کہ تمام پبلک سیکٹر کی نجکاری کا پروگرام ہے عمران خان نجکاری نہیں بلکہ طریقہ کار کے خلاف تھے، عمران خان کی شفاف نجکاری پر توجہ ہے آرڈیننس کے ذریعے شفافیت کی طرف جا رہے ہیں۔