فیصل آباد کے نواحی علاقے میں کورین خاتون پر ہمسایوں کی جانب سے تشدد اور جنسی زیادتی کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ویمن تھانے میں ہراساں کرنے سمیت 2 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں سہیل، اس کی بیوی، والد نذیر، وامس اور 5 نامعلوم مرد و خواتین نامزد ہیں۔
شہری نے تصدق کی کہ کورین خاتون بوئسین کم اسکول سے بچے لے کر واپس آئی تو ملزمان نذیر اور سہیل اس کی بیوی نے کرسیاں رکھ کر راستہ بند کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کا جھانسہ دیکر بیوہ خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار
کرسیاں ہٹانے کا کہنے پر تلخ کلامی ہوئی اور بچوں نے گیٹ پر پتھر مارے۔ خاتون شکایت کرنے گئی تو ملزمان نے تشدد کیا اور ملزم سہیل نے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
اے آر وائی نیوز نے کورین خاتون پر تشدد کی فوٹیج حاصل کر لی جس میں متاثرہ خاتون اور بچوں کو کار پر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں پہلے گھر کے باہر ملزمان اور متاثرہ خاتون جھگڑتے نظر آتے ہیں۔ ملزم سہیل کو کورین خاتون کے گھر آنے پر گیٹ بند کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم تشدد کرتا اور خاتون بوئسین مزاحمت کرتی نظر آتی ہیں۔