سیول : لڑکیاں نئے فیشن کے لئے تیار ہوجائیں ، جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں ایل ای ڈی لائیٹ ناخن آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایل ای ڈی والی نقلی پلکوں کے بعد اب کوریا میں ناخنوں کو بھی ایل ای ڈی سے روشن کرنے کا رحجان بڑھ گیا ہے اور جنوبی کوریا میں خواتین کی بڑی تعداد ناخنوں کو رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیاں سے سجارہی ہیں۔
ایل ای ڈی ناخنوں کو نظر نہ آنے والے تاروں سے لائٹس کو جوڑا گیا ہے، ایئرنگ جیسے ڈیزائن والی لائٹس، ناخنوں میں ایک سوراخ کرتی ہیں اور اس پر ایک جگمگاتے ہیرے جیسی نظر آتی ایل ای ڈی لگا کر ناخن کے پیچھے چھوٹی بیٹریاں فٹ کردی جاتی ہے۔
ناخنوں کی آرائش کے ماہر پارک یونک یونگ نے اس فن کو متعارف کرایا ہے، سوشل میڈیا پر ایل ای ڈی ناخن بہت مقبول ہورہے ہیں۔
اس سے قبل کوریائی خاتون ڈیزائنر نے ایل ای ڈی پلکیں متعارف کرائی تھی ، ایل ای ڈی ائٹس سے مزین پلکوں کے ذریعے آنکھوں کو بڑا بنایا جاسکتا ہے، یہ پلکیں سر کی ذرا سی حرکت سے پلکیں جھلملانے لگتی ہیں۔