آج کل جنوبی کورین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی نوجوانو میں مقبولیت حاصل کررہی ہے، نئی نسل کورین اداکاروں کو کافی پسند کرتی ہے اور ان کے بارے میں جاننے کی خواہشمند رہتی ہے۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اگر فلم ’دل والے‘ کا کورین ورجن بنایا جائے تو اس میں کون سے اداکار ہونے چاہئیں، ایڈٹ کرنے والے نے اس میں شاہ رخ خان کی جگہ کورین اداکار ’لی ڈونگ ووک‘ کو لیا ہے۔
فلم کے گانے میں کنگ خان کے ساتھ رومانس کرنے کے لیے کاجول کی جگہ ’سونگ ہائی کیو‘ کو چنا گیا ہے۔ گانے کو اس خوبصورتی سے ایڈٹ کیا گیا ہے کہ شائقین بھی اس کی داد دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں روہت شیٹی کی فلم دل والے کا کورین ورجن پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار لی ڈونگ ووک جنوبی کوریا کے متعدد ڈراموں میں اپنی بہتری ادکاری سے نام بناچکے ہیں جن میں گوبلن، ٹچ یور ہارٹ، ٹیل آف نائن ٹیلڈ شامل ہیں جب کہ سونگ ہائی کیو حال ہی میں کامیاب سیریز دی گلوری میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔
صارفین اس ویڈیا پر مختلف کمنٹس کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ایس آر کے اور ایل ڈبلیو ڈی میری زندگی کی دو محبت ہیں‘، ایک شخص نے لکھا کہ ’لی ڈونگ ووک بطور راج بہترین لگ رہے ہیں‘۔