تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

راجستھان میں 102 نومولود بچے ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست راجستھان کے اسپتال میں گزشتہ 30 دنوں کے دوران 100 سے زائد نومولود بچے جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا کے ایک اسپتال میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 102 نومولود بچے ہلاک ہو چکے ہیں، سینکڑوں بچوں کی موقت کے باوجود بھارت کی سیاسی جماعتیں اس معاملے کوئی عملی اقدامات کرنے کے بجائے صرف ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے میں مصروف ہیں۔

بھارتی خبر رساں اداروں نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران 11 بچوں کی موت کے بعد پچھلے ایک ماہ کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 102 ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر ایک سال کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 960 کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر نومولود بچوں کا پیدائش کے وقت وزن بہت کم تھا۔

انتظامیہ کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ اہل خانہ نے حاملہ خواتین کے لیے مقررہ ہدایات پر عمل نہیں کیا اور جب وہ اسپتال پہنچیں، تو ان کی حالت پہلے ہی سے کافی نازک تھی۔

Comments

- Advertisement -