تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھائی کی غلطی کا بدلہ بہن سے، انسانیت سوز واقعہ

کوٹ ادو: پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے شہر میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے شہر کوٹ ادو میں سیف اللہ اور اقبال نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک خاتون کو سربازار روکا اور برہنہ کر کے کپڑے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے مرکزی ملزمان سیف اللہ اور اقبال کو گرفتار کیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش اپنی گھناؤنی حرکت کا اعتراف کیا اور اس حرکت کی وجہ بھی بتائی۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ خاتون زرینہ کے بھائی عبد الوحید نے اُن کی بہن سے زیادتی کی، جس کا بدلہ لینے کے لیے خاتون کو سرعام روک کر اُس کے کپڑے پھاڑے اور  برہنہ کر کے کپڑے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردیں جبکہ تین ملزمان بلال، رزاق اور عزیز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متاثرہ اہل خانہ کے مطابق لڑکی کا بھائی عبدالرحمان زیادتی کیس میں جیل میں ہے۔

Comments

- Advertisement -