اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کشمیر کی ثقافتی زبان گوجری کو آزاد کشمیر حکومت نے نصاب میں شامل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹلی: آزاد کشمیر میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں، مگراس خطہ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں کے لوگ تمام مقامی زبانیں سمجھتے ہیں، کشمیر کی ثقافتی زبان گوجری کو آزاد کشمیر حکومت نے نصاب میں شامل کر لیا۔

اس وقت آزاد کشمیر میں گوجری، پہاڑی، ہندکو، کشمیری، پنجابی اور اردو زبانیں بولی جاتی ہیں، مگر تیزی سے بدلتے ماحول اور تقاضوں کے پیش نظر ہر شخص اردو اور انگریزی میں تعلیم حاصل کرنے اور اسے ذریعہ اظہار بنانے کی کوشش کرتا ہے، جس سے مادری زبانوں کے بولنے والوں میں کمی آ رہی ہے۔

دنیا بھر میں 7097 زبانیں بولی جاتی ہیں، کہا جاتا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک نصف کے قریب زبانیں ناپید ہو جائیں گی، اس کی بڑی وجہ 40 فی صد لوگ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔


پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین سے ڈاکوؤں نے بڑی رقم لوٹ لی


اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی ثقافتی زبان گوجری نصاب میں شامل کیے جانے پر کشمیری خوش ہو گئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گوجری صرف زبان نہیں بلکہ کشمی رکی ثقافت ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں تخلیق ہونے والا گوجری ادب مقامی لہجوں کا مرکزی روپ ہے، گوجری زبان کا اپنا ایک حلقہ ہے، ایک ادب ہے، اپنے خالص الفاظ کا ذخیرہ ہے اور اپنی ایک الگ پہچان ہے۔ گوجری زبان میں محاورے، ضرب المثل، پہیلیاں، لوک گیت، لوک کہانیاں غیر ہ سب مواد موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں