بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ریئلٹی ٹی وی اسٹار کورٹنی کارڈیشن نے منگنی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کورٹنی کارڈیشن نے راک بینڈ بلنک.182کے اہم رکن سے منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کورٹنی کارڈیشن نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راک بینڈ بلنک۔ 182 کے درمر ٹریوس بارکر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنے رشتے کے بارے میں آگاہ کیا، اپنے پیغام کے کیپشن میں انہوں نے’ ہمیشہ’ لکھا۔

کورٹنی کارڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ساحلِ سمندر پر پھولوں اور موم بتیوں سے کی گئی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ٹی وی اسٹار نے ایک انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو اپنی منگنی کی انگوٹھی کی جھلک بھی دکھائی۔

یاد رہے کہ یہ کورٹنی کارڈیشن کی پہلی شادی ہوگی، لیکن ان کے سابقہ بوائے فرینڈ اسکاٹ ڈسک سے تین بچے ہیں جبکہ یہ ٹریوس بارکر کی تیسری شادی ہوگی۔

دونوں کو کچھ عرصے سے عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جارہا تھا اور وہ انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں