پشاور : خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس نے بڑھتے حادثات کم کرنے کیلئے چالان فیسوں میں اضافہ کردیا، اوور سپیڈنگ اورٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں ٹریفک کےبڑھتےحادثات کم کرنے کے لئے نیا فارمولا تیار کرلیا ، کے پی کے کابینہ سے منظوری کے بعد ٹریفک پولیس نے چالان فیسوں میں اضافہ کردیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوور سپیڈنگ اورٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ ، لائٹس نہ ہونے پر موٹر سائیکل پر 500 ، اور موٹرکار کا 1ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق رانگ سائیڈ سفر پر موٹر سائیکل کو 600 ، چھوٹی گاڑی 2ہزارجرمانہ ہوگا جبکہ بغیرڈرائیونگ لائسنس سفر کرنے والوں پر 1500 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو سفر پر 5 ہزار تک جرمانہ اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنےپر1ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔