اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیر اعلیٰ علی امین کو لاپتا قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو لاپتا قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے لاپتا ہونے پر بحث کی جائے گی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اتوار کے روز اجلاس طلب کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد پر وفاقی حکومت کے اہلکاروں نے یلغار کی، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے کمروں کے دروازے توڑے گئے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں صوبائی ملازمین کے کمروں کے دروازے توڑے گئے، خواتین، فیملیز کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کی گئی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین کو فی الفور رہا کیا جائے جس طرح ایک وزیر اعلیٰ کو اغوا کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس کا محاصرہ کیا، دروازے توڑے گئے، علی امین گنڈا پور صوبے کے وزیر اعلیٰ اور ہماری عزت ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، وہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں، یہ علی امین گنڈا پور کی بے عزتی نہیں صوبے کی بے عزتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں، پارٹیوں کا جرگہ بھی بلائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں