جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا ارکان اسمبلی کو اہل خانہ سمیت بلیو پاسپورٹ دینے کی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کو معہ اہل خانہ تاحیات بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

جمعرات کو اسمبلی اجلاس میں پی پی رکن احمد کریم کنڈی کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد میں ارکان اسمبلی کے اہلخانہ کو بھی تاحیات بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایوان میں کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد میں اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

25 سمتبر کو تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا تھا کہ وہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانے کے خواہشمند ہیں۔

رواں سال 29 اپریل کو ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو بلیو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پاسپورٹ رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں