جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

صوبائی حکومت کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کے پی حکومت نے تعلیمی اداروں میں جدید دور کے مطابق مضامین شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر تعلیم مینا آفریدی نے کہا کہ تعلیمی سلیبس کو جدید دور کے مطابق ترتیب دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کامرس کالج جمرود سے نئے مضامین پڑھانے کا آغاز کرچکے ہیں، جن مضامین یا ڈیپارٹمنٹ میں طلبا کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہو انہیں ختم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اسپیکر بابر سلیم نے ہدایت کی کہ حکومت ملازمتوں کے حوالے سے واضح پالیسی بنائے، نوجوان پبلک سروس کمیشن کے لیے محنت کرتے ہیں پھر پالیسی تبدیل ہوجاتی ہے۔

اسپیکر نے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دی کہ محکمے مسائل کے حل پر توجہ دیں مشکلات میں اضافہ نہ کریں۔

علاوہ ازیں جے یو آئی رہنما عدنان وزیر نے لیکچررز کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کا عمل روکنے پر احتجاج کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں