اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

خیبرپختونخواہ نے تلورکے شکارپرپابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے معدومی کے خطرے سے دوچار تلور کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے‘ یہ پرندہ اقوام متحدہ کی خطرے کاشکار حیاتیات کی فہرست میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے ماحولیات و جنگلات اشتیاق عمر نے نوٹی فیکیشن جاری کیا جس کے تحت خیبر پختونخواہ میں تلور کے شکار پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ’’ کسی بھی مقامی یا غیر ملکی شخص کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ عالمی سطح پر تحفظ یافتہ اس پرندے کے شکار پر صوبے بھر میں قانون کے تحت پابندی عائد ہے‘‘۔

قطری شہزادے سو تلورشکارکرسکیں گے

 واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے تلور کے شکار عائد پابندی کی یاد دہانی کا نوٹی فیکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے قطری شہزادے عبداللہ بن علی التھانی کو رواں سیزن کے لئے شکار کی اجازت دینے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

تلور کے اندھا دھند شکار کے سبب اس کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کی تعداد میں ساٹھ فیصد کمی کے سبب اس کے شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام کہاتھا کہ وہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مشورہ دیں گے کہ کسی کو بھی تلور کے شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں