تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

خیبرپختونخوا ای سمری سسٹم متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا

خیبرپختونخوا حکومت نے ای گورننس سسٹم کی جانب ایک اور قدم بڑھا لیا، کے پی ای سمری سسٹم متعارف کرانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ای گورننس سسٹم کی جانب ایک اور قدم بڑھا لیا، صوبائی حکومت نے آٹو میشن ای سمری سسٹم متعارف کرادیا جس کے بعد کے پی ای سمری سسٹم متعارف کرانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے ای سمری سسٹم کا باضابطہ اجرا کردیا ہے، ای سمری سسٹم کی تخلیق، پراسس، منظوری اور جائزے سمیت کے تمام امور آٹو میشن سسٹم کے تحت ہوں گے جس کے لیے موبائل ایپ بھی تیار کرلی گئی ہے اور کیو آر کوڈ، سمری، نوٹ، پیرامنیجمنٹ، الرٹس، نوٹیفکیشن، آڈیو ویڈیو ہائی لائٹس وغیرہ سسٹم کے اہم فیچرز ہیں۔

کسی بھی سطح پر سمری پراسس میں تاخیر کی صورت میں خودکار طریقے سے الرٹ جاری ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ای سمری سسٹم پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ ای سمری سسٹم کے اجرا کا مقصد سرکاری امور کی تیز رفتار انجام دہی ہے، اس سسٹم سے وقت کی بچت اور سمریوں کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ، ای بڈنگ اور ای پیمنٹ جیسی اصلاحات پہلے ہی متعارف کرواچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -