تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعلٰی کے پی کے مشیر ضیااللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی

پشاور: وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ کے مشیر ضیااللہ بنگش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر ضیااللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مطلع کیا کہ اپنا استعفیٰ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو ارسال کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے استعفے میں ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں کچھ ناگزیر حالات نے مجھے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا، میری بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور میں اپنے حلقے کے لوگوں کی توقعات پر قائم رہنا چاہتا ہوں اور اپنی پوری توجہ ان کے لئے مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

\کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اس حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے،ضیاء اللہ بنگش کے پاس سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔