ڈیرہ اسماعیل خان : وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے قریبی رشتے دار کو قتل کردیا گیا، ثقلین خان گنڈاپور کی نمازجنازہ بعدازنمازظہر ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کولاچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ثقلین خان گنڈا پورکو قتل کر دیا۔
ثقلین خان وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے قریبی عزیزہیں، ثقلین خان کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر زئی عیدگاہ کولاچی میں ادا کی جائے گی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات پراے پی سی بلانےکا اختیاروزیراعلیٰ کے پاس ہے گورنر کے پاس نہیں، گورنر فارغ آدمی ہیں، گورنر کی پارٹی کو جب ووٹ ملیں تو وہ یہ سب کرلیں، میں پرچی والوں کے نہیں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ چلوں گا۔