اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بنی گالہ میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی صورتِ حال، انتظامی امور اور 100 روزہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے پی وزیرِ اعلیٰ نے بنی گالہ میں وزیرِ اعظم سے ملاقات کی، جس میں بلدیاتی انتخابات میں سابقہ فاٹا کے 4 اضلاع کی خیبر پختونخوا میں شمولیت کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
[bs-quote quote=”پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ کی تیز تر تکمیل کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”محمود خان” author_job=”وزیرِ اعلیٰ کے پی”][/bs-quote]
اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے انھیں یاد دہانی کی کہ ہمیں میرٹ اور انصاف سمیت لوگوں کے بنیادی مسائل کا تعین کرنا ہے، ہم نے وسائل کا بے دریغ استعمال روکنے اور بہتر حکمرانی کے اقدامات کیے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے غریب لوگوں کو ریلیف دینےاور اداروں کو مکمل فعال کرنے کے لیے بنیادی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں، عوام کی فلاح کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ کی تیز تر تکمیل کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، شفاف حکمرانی اور ترقیاتی حکمت عملی میں رکاوٹیں دور کرنا ہماری ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام اکثریت کا فیصلہ ہے، وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو توڑ دیا ہے، اسٹیٹس کو پوری طاقت کے ساتھ تبدیلی کے ایجنڈے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، ہمارا ایجنڈا تعمیر و ترقی اور ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، سازشیں ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں نہ ہم ان کی پرواہ کرتے ہیں۔