پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ بالائی اضلاع میں اسکول یکم جولائی سے13اگست تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور خبر آگئی، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکول کی چھٹیاں یکم جون سےہوں گی جبکہ مڈل،ہائی اورہائیرسیکنڈری اسکول 15جون سے31اگست تک بندرہیں گے۔

- Advertisement -

محکمہ تعلیم کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بالائی اضلاع میں اسکول یکم جولائی سے 13 اگست تک بندرہیں گے۔

یاد رہے سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، جس کے مطابق اسکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل پنجاب میں شدید گرمی کےباعث اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کااعلان کیا گیا تھا اور نجی اور سرکاری اسکول پچیس سے اکتیس مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا تھا۔

صوبائی وزیرتعلیم کے مطابق یہ فیصلہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے تاہم جن اسکولوں میں امتحان ہورہے ہیں انہیں کھولنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نجی اسکولز کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور نجی اسکولز میں امتحانات کے پیش نظر رواں ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں