ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا انتخابات میں دہشت گردی ہوسکتی ہے، آئی جی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں حکومت سے انتخابات کی مد میں مزید فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی خیبرپختونخوا سمیت سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے سینئرافسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات میں غیرجانبدار افسران کی تعیناتی ضروری ہے، انتظامی پوسٹوں پر افسران کی تعیناتی غیرجانبداری کے ساتھ کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی کسی جماعت سے وابستگی پر کارروائی اور، فوج، ایف سی کی تعیناتی سے متعلق مزید ورکنگ کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں حکومت سے انتخابات کیلئے مزید فنڈز دہینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آئندہ انتخابات مکمل طور پر پرامن ہونگے۔

آئی جی کے پی نے کہا کہ رواں سال پولیس کے 43 جوان دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہیں، صوبے میں انتخابات کے لیے57ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی پولیس کی خدمات کمی پورا کرسکتی ہے، اس کمی کو پورا کرنے کے لئے پاک فوج اور ایف سی کی مدد درکار ہوگی۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ سال2022 میں پولیس پر494 جبکہ2023 میں 46حملے ہوئے، سال 2022میں119 جبکہ2023 میں93 جوان شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں