جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی قدم

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کی حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خصوصی (معذور) افراد کے لیے زبردست سہولت فراہم کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خصوصی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے ایک اور سہولت فراہم کر رہی ہے اور اب صحت کارڈ کے ذریعہ جسمانی اعضا سے محروم معذور افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعہ مصنوعی اعضا کی فراہمی کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور یہ مصنوعی اعضا پیراپلیجک سینٹر پشاور میں تیار کر کے معذور افراد کو مفت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد ان کی ہدایت پر مصنوعی اعضا تیار کیے جا سکے ہیں اور صحت کارڈ میں رجسٹرڈ 37 ہزار خصوصی افراد کو 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس کے علاوہ معذور طلبہ اور سرکاری ملازمین کو الیکٹرک چیئرز فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے اور متعدد خصوصی افراد کی خودمختاری کو فروغ اور سماجی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے لیے ایسے اقدامات ان کے خوابوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔

پاکستان میں پہلا سرکاری سطح پر ’’سینئر سٹیزن کلب‘‘ کہاں قائم کیا جا رہا ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں