جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے آئی کیپ انسٹیٹیوٹ کے لیے پشاور میں زمین کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی اے کی ملکیتی زمین فیز 7 حیات آباد میں 5 کنال کی منظوری دی گئی ہے۔

- Advertisement -

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی کیپ انتظامیہ فوری اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے لیے کام شروع کرے گی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے آئی کیپ انسٹیٹیوٹ کا قیام کے پی کے نوجوانوں کے لیے تحفہ ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ کے پی حکومت عمران خان کے ویژن کی جانب گامزن ہے۔

  واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دوسرے صوبے اور وفاقی حکومت صرف قرض لیتے ہیں، قرضہ اتارنے کیلیے کوئی پروگرام نہیں ہوتا، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلیے قائم کیے گئے فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت مزید اس  فنڈ میں 30 سے 35 ارب منتقل کر سکتی ہے اور اس فنڈ میں اپنا شیئر مجموعی قرض 725 ارب کے 10 فیصد تک لے جاسکتی ہے۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آج فنڈز منتقل کرنا شروع کردیا ہے مالی حالات کو دیکھتے ہوئے مزید فنڈز منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قومی اور دوسری صوبائی حکومتوں کو قرض اتارنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو ملکی قرض بھی کم اور ختم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں