ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

کے پی حکومت کا ’’ارباب نیاز اسٹیڈیم‘‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختوںخوا کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا جس میں ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کے پی کابینہ کا 25 واں اجلاس آج بعد نماز جمعہ دوپہر 2 بجے کیبنٹ روم سول سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

آج کے کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں کے پی حکومت رولز آف بزنس میں ترمیم، بجلی بلوں کی مد میں خصوصی گرانٹ اور سوات کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں لڑکیوں کے کمیونٹی اسکولوں کیلیے فنڈز کی منظوری اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی منظوری بھی لی جائے گی۔

واضح رہے کہ صوبائی محکمہ کھیل کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کر کے اس کا مراسلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گزشتہ روز ارسال کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں